ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں  گرمی کی شدت میں کمی، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

شہر میں  گرمی کی شدت میں کمی، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:رات گئے آندھی اور تیز ہوا سے موسم میں تبدیلی آ گئی۔شہر میں ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔
محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری تک جانے کا امکان ظاہرکیا ہے۔شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
  دوسری جانب مردان میں موسلادھاربارش سےکمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

مختلف مقامات پر دیواریں گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

بھمبر آزاد کشمیر میں شدید آندھی کے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔