مقابلہ حسن میں اہلیہ کے دوسرے نمبر پہ آنے پر خاوند نےجیتنے والی ماڈل کا تاج توڑ دیا

مقابلہ حسن میں اہلیہ کے دوسرے نمبر پہ آنے پر خاوند نےجیتنے والی ماڈل کا تاج توڑ دیا
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مقابلہ حسن میں اہلیہ کے دوسرے نمبر پہ آنے پر خاوند نے شدید غم و غصے اور ہنگامہ آرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنے والی ماڈل کا تاج توڑ دیا۔

مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق برازیل میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا۔ اس دوران اسٹیج پر کی جانے والی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔  برازیل کی خبر رساں ایجنسی گلوبو کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون فائنل میں پہنچنے والی نتھالی بیکر اور ایمانیولی بیلینی میں سے کسی ایک کو تاج پہنانے کے لیے نتیجہ سنتی ہیں لیکن اس سے قبل کہ  مقابلہ جیتنے والی ایمانیولی بیلینی کو تاج پہنائیں دوسرے نمبر پر آںے والی نتھالی بیکر کے خاوند نے اسٹیج پہ آکر ان کے ہاتھ سے تاج کھینچ کر زمین پر پھینک دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

اسٹیج پر حملہ کرنے والے شخص نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اپنی اہلیہ کو وہاں سے لے جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تاج اٹھا کر اسٹیج پہ پٹخا جس سے وہ ٹوٹ گیا جب کہ شرکا یہ ساری غیر متوقع ہنگامہ آرائی دیکھ کر دم بخود رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقابلہ حسن کی سکیورٹی نے اسٹیج پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کرنے والے ملزم کو جاتے ہوئے پکڑ لیا۔مقابلہ حسن کی کوارڈینیٹر ملونی ہینسیچ کے مطابق ساری ہنگامہ آرائی کا مقصد صرف ایک تھا کہ نتیجہ تسلیم نہیں کرنا ہے جب کہ منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن کے جج بیلینی کو فاتح قرار دینے میں حق بجانب اور درست تھے۔