ذہنی و جسمانی معذور بچوں کیلئے فن گالا کا انعقاد 

Fungala in Karachi for Mentally distorted children, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید نعمان گل: کراچی کے ڈیفنس فیز فور میں ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کیلئے فن گالا کا انعقاد کیا گیا، طلبہ نے مختلف فن ایکٹیویٹی میں حصہ لیکر خوشی کا اظہار کیا۔ 

 زیبسٹ کے طلبہ کے زیر اہتمام فن گالا میں کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے طلبا وطالبات نے بھرپور حصہ لیا اور خوب انجوائے کیا۔زیبسٹ کے طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم سی ایس آر پروجیکٹ کے تحت بچوں کے پاس آئے ہیں، یہاں آکر وقت کا پتا ہی نہیں چلا۔

 مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کے آڈیولیکس کمیشن کیخلاف کیس سننے والے بنچ پر اعتراضات

 ان کا مزید کہنا تھا کہ فن ایکٹیویٹی میں حصہ لیکر بچے بھی خوش دکھائی دئیے۔ ووکیشنل سینٹر کی انتظامیہ نے طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔