(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکر احمد قریشی کو برطرف کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی مؤقف پر سختی سے کاربند ہے، وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا،سستی سیاسی شہرت کے لئے ہر منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیا ل کریں۔
وزیراطلاعات نے بتایا کہ دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو برطرف اور آف ائیر کردیاگیا ہے، مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔
سستی سیاسی شہرت کے لئے ہر منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیا ل کریں
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 30, 2022
دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو ٹرمینیٹ اور آف ائیر کردیاگیا ہے
مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا@Marriyum_A pic.twitter.com/Hz02RhWDQE
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چارسدہ میں ورکرز کنونش سے خطاب میں کہا تھا کہ ایک تصویر آئی ہے کہ ایک پاکستانی وفد پہلی بار اسرائیل گیا، یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، یہ لوگ بھارت سے بھی سمجھوتا کر کے کشمیریوں کو بیچیں گے۔