ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق بڑی خبر

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس، اساتذہ و سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئےحتمی تجاویز تیار کرکے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیرخزانہ، وزیراعلیٰ  اور سیکرٹری خزانہ پنجاب کو ارسال کردی گئیں۔

مرکزی صدر پی ٹی یو چودھری سرفراز کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین نظام حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جو شدید معاشی پسماندگی کا شکار ہیں۔

جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین فاقہ کشی کا شکارہورہے ہیں، تنخواہیں آسمان کو چھوتی مہنگائی کے مقابلے میں انتہائی قلیل ہیں،تمام ایڈہاک ریلیف ضم کرکے پے سکیل ریوائز کیے جائیں، تنخواہوں اور پنشن میں کم ازکم 50 فیصد اضافے دیا جائے۔

سجاد اکبرکاظمی کا کہنا ہے کہ ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں 3 گنا اضافہ کرنے کیساتھ پری میچور ریٹائرمنٹ کیلئے55 سال عمر کی شرط کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔