ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ۔ پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ۔ پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میاں محمود الرشید کی حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہورہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سنیں گے۔

واضح رہے کہ میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حمزہ شہباز اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں، 63 اے کی تشریح کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔میاں محمود الرشیدکا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز غیر قانونی طور پر وزیر اعلیٰ کا منصب استعمال کر رہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر