مشہور بدمعاش بوبی گجر کو گرفتار کرلیاگیا

مشہور بدمعاش بوبی گجر کو گرفتار کرلیاگیا
کیپشن: Bobby gujjar arrested
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)سی آئی اے اقبال ٹاون پولیس کی کاروائی ،شیراں والاگیٹ سے مشہور بدمعاش بوبی گجر کو گرفتار کرلیا۔
سی آئی اے پولیس پولیس کے مطابق چند روز قبل بوبی گجر کی مسلح ساتھیوں سمیت فوٹیج منظر عام پر آئی تھی ۔ ڈی ایس پی سی آئی اے میاں شفقت کے مطابق بوبی گجر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو بوبی گجر کی جانب سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم بوبی گجر کو دوساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ،،ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھئے: ملزم گوگی بٹ، بیٹے کے 41 اسلحہ لائسنس منسوخ

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے بدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک سو 24 ملزمان کے اسلحہ لائسنس منسوخ کروا دیئے،ملزم گوگی بٹ اور اس کے بیٹے کے اکتالیس لائسنس بھی منسوخ ہونے والوں میں شامل ہیں،گوگی بٹ اور اس کے بیٹے کے پاس شہر میں سب سے زیادہ اکتالیس لائسنس موجود تھے،لاہور پولیس نے پانچ سو 27 گنز فرانزک کے لیے بھجوا رکھی تھیں،فرانزک رپورٹس میں بھی پولیس کو مبینہ بدمعاشوں کے خلاف کچھ نہ ملا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer