ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا ون ونڈو سیل پرمزید سہولیات دینےکا فیصلہ

ایل ڈی اے کا ون ونڈو سیل پرمزید سہولیات دینےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)شہرمیں کنسٹرکشن انڈسٹری اورشہریوں کو سہولیات دینےکےلیےایل ڈی اے کا ون ونڈو سیل پرمزید سات فیسلیٹیز دینےکا فیصلہ کیا،ڈی جی ایل ڈی اے نے ایس او پیز کےتحت پیش کی گئی سفارشات کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےون ونڈو سیل پرکورونا ایس او پیز کے تحت دوسرے فیزمیں پلاٹوں کی ٹرانسفر،این او سی کے حصول اور کمپلیشن سرٹیفکیٹس لینے کی اجازت دی جائےگی،قبضہ آرڈر، فزیکل قبضہ، بلڈنگ پیریڈ اور عدالتی احکامات کی پیروی کےکیسز جمع کرائے جاسکیں گے،ڈائریکٹر ون ونڈو سیل نےسفارشات ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کو دی تھیں،ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کی ابتدائی منظوری کے بعد ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے حتمی منظوری دی ہے، ون ونڈو سیل پر سہولیات کےاضافے کو کورونا ایس او پیز سے مشروط رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ  غیر قانونی تعمیرات سے نجات کے لئے ون ونڈو سیل قائم کیا گیا۔ ون ونڈو سیل کے تحت5 مرلہ تک کا بلڈنگ پلان زونل آفیسر پلاننگ 5 روز میں منظور کرنے کا پابند ہوگا، 10 مرلے سے 2 کنال بلڈنگ کا پلان 10 روز میں ایم او پلاننگ کو دینا ہوگا۔ 1 کنال سے 6 کنال تک بلڈنگ پلان کی منظوری 15 روز جبکہ 6 کنال سے زائد بلڈنگ پلان کی منظوری کمیٹی کی سفارشات سے مشروط ہوگی۔

مال روڈ کے بلڈنگ پلان کی منظوری بھی ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی ہی دے سکے گی۔ منظور کیے گئے اور مسترد کیے گئے تمام  بلڈنگ پلانز کا ڈیٹا آن لائن ہوگا۔ غیر قانونی تعمیرات سے نجات کیلئے ہیڈ کوارٹر، 9 زونل دفاتر میں  ون ونڈو سیل قائم کیے جائیں گے۔ 3 روز میں پلان کی سکروٹنی کرکے اعتراضات نمٹا کر فیس چالان کا اجراء کرنا ہوگا۔

یادرہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران ایس او پیز کے تحت، اربن ڈویلپمنٹ کے تمام ذیلی اداروں کو دفاتر کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے جس کے تحت ایل ڈی اے ، ایف ڈی اے ، آر ڈی اے ، جی ڈی اے اور ایم ڈی اے کو اجازت دی گئی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer