قذافی بٹ:نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ، میاں محمود الرشید کا ناصر محمود کھوسہ کے بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیکلیریشن پر دستخط سے انکار کردیا۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:سابق چیف سیکرٹری ناصر کھوسہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب منتخب
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سے رابطہ کیا اور ان سے جوائنٹ ڈیکلیئریشن پر دستخط کرنے کے حوالے سے بات کی، تاہم اپوزیشن لیڈر نے اس پر دستخط کرنے سے معذرت کرلی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ڈیکلیئریشن پر وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے دستخط ضروری ہیں لیکن ابھی تک نگران وزیر اعلیٰ کے لئے حکومت اور اپوزیشن نے جوائنٹ ڈیکلیئریشن پر دستخط نہیں کئے صرف زبانی بات ہوئی تھی ۔ میاں محمود الرشید کے مطابق پارٹی نئے نام کا فیصلہ کرے گی جو وزیراعلیٰ پنجاب کو بتا دیا جائے گا۔