ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہماری سیاست کا مقصدعام آدمی کی خدمت ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

ہماری سیاست کا مقصدعام آدمی کی خدمت ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چھپن کمپنیز کےرہ جانے والے معاملات کی منظوری جبکہ ناراض وزیرعطامانیکا نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا آخری اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چھپن کمپنیز سکینڈل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کمپنیز کے رہ جانے والے معاملات کی منظوری دے دی گئی جبکہ اجلاس کےموقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نیک نیتی سےعوام کی خدمت کی ہےاور ہماری کوشش رہی ہے کہ عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکے اور اس لیےعوام کی خدمت کامشن جاری رکھاہے۔

اس خبر کو  لازمی پڑھیں:تعلیم، صحت کے میدان میں بھی زبردست کام کیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

شہبازشریف کا کہنا تھاکہ ہماری سیاست کا مقصدعام آدمی کی خدمت ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزراملک ندیم کامران،عائشہ غوث پاشا، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، چودھری شیرعلی سمیت دیگرنےشرکت کی۔