محکمہ سول ایوی ایشن نے 2 بین الاقوامی فضائی روٹس 5 جون تک بند کر دیئے

محکمہ سول ایوی ایشن نے 2 بین الاقوامی فضائی روٹس 5 جون تک بند کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: محکمہ سول ایوی ایشن نے لاہور ریڈار کے زیر انتظام چلائے جانے والے دو بین الاقوامی فضائی روٹس 5 جون تک بند کر دیئے ہیں۔ تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا گزرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق لاہور ریڈار کے زیر انتظام ڈیرہ اسماعیل خان سے اوکاڑہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ہڑپہ آنے اور جانے والے دونوں فضائی روٹس مکمل طور بند کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بند ھونے والے دونوں فضائی روٹس سے تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا گزرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:کل پی آئی اے لاہور اولڈ اسلام آباد ائیرپورٹ کیلئے اپنی آخری اڑان بھرے گی
محکمہ سول ایوی ایشن نے آنے جانے والی تمام پروازوں کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے واضع کیا کہ بھارت سے داخل ہو کر افغانستان نکلنے والی غیر ملکی پروازیں بھی یہ روٹ استعمال نہیں کر سکیں گی اور متبادل روٹس کا استعمال کرنے والی پروازوں کو چالیس ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر ہی پرواز کرنا ہو گی ۔