کل پی آئی اے لاہور اولڈ اسلام آباد ائیرپورٹ کیلئے اپنی آخری اڑان بھرے گی

کل پی آئی اے لاہور اولڈ اسلام آباد ائیرپورٹ کیلئے اپنی آخری اڑان بھرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: جمعرات کو پی آئی اے انتظامیہ لاھور اور اولڈ اسلام آباد ایئرپورٹ کےدرمیان اپنی آخری پروازیں آپریٹ کرے گی۔ جبکہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے لاھور کے لیے پہلی پرواز بھی جمعرات ھی کی سپہر کو روانہ کی جائے گی، تاھم جمعہ سے لاھور اور اسلام آباد کے درمیان تمام پروازیں اولڈ کی بجائے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ھی سے آپریٹ ھوں گی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مسافروں اور ان کے رشتہ داروں کی رھمنائی کے لیے جاری اپنے بیان میں ترجمان پی آئی اے اطہر حسن اعوان نے کہا ھے کہ جمعرات کو پی آئی اے اولڈ اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے لاھور سے آخری پروازیں آپریٹ کرے گی۔

 ترجمان اطہر حسن اعوان کے مطابق جمعہ کو اولڈ اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی پرواز پی کے چھ پانچ صفر صبح سات بجے لاھور سے اولڈ اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ ھوگی، جبکہ اولڈ اسلام آباد ایئرپورٹ سے واپس لاھور کے لیے آخری پرواز پی کے چھ پانچ دو صبح نو بجے اولڈ اسلام آباد ایئرپورٹ سے لاھور کے لیے روانہ ھو گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوچکا، ٹرینیں چلنے کو تیار

دوسری جانب ترجمان اطہر اعوان نے کہا ھے کہ جہاں جمعرات کو لاھور اور اولڈ ایئرپورٹ کے درمیان پروازیں ختم ھو جائیں گی، وھیں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اور لاھور کے درمیان باقائدہ آپریشن کا آغاز بھی جمعرات ھی سے ھو گا۔

اطہر حسن اعوان نے وضاحت کرتے ھوئے بتایا کہ لاھور سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے پہلی پرواز پی کے چھ پانچ دو جمعرات کی سپہر تین بجے روانہ کی جائے گی تاھم جمعرات کی ان تین پروازوں کا آپریشن مکمل ھونے کے بعد آئندہ تمام پروازیں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ھی پر لینڈ اور ٹیک آف کریں گی۔