(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، اور امریکہ کو ایک ہفتے کے اندر معلوم ہو جائے گا کہ آیا دونوں فریق مل کر کام کر سکتے ہیں یا نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے امریکی اخبار ’’ نیویارک پوسٹ‘‘ کو انٹرویوا دیتے ہوئے کہا کہ یران کے نئے گروپ سے اب تک کی بات چیت بہت معقول رہی ہے۔لگتا ہے مجتبی خامنہ ای شدید زخمی اور بری حالت میں ہیں ایرانی اسپیکر سے متعلق ایک ہفتے میں بتاوں گا۔ایک ہفتے میں ہم بہت کچھ جان لیں گے۔جلد جان لیں گے ایرانی اسپیکر تعاون کیلئے تیارہیں یا نہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دعو ی کرتے ہوئے کہاہے ایران میں رجیم چینج ہوگیاوہ نئے گروپ سے بات کررہےہیں۔