سٹی 42 : لاہور قلندرز کا سکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر ایکشن، ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
لاہور قلندرز مینجمنٹ نے تحقیقات کے بعد کارروائی کی۔ لاہور قلندرز نے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق مقامی ہوٹل میں سکیورٹی پروٹوکولز کو توڑا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو مراسلہ لکھا تھا ۔