رانا آزر : سوشل میڈیا پر متنازعہ پیغام جاری کرنے کا معاملہ، پی سی بی نے فاسٹ بائولر نسیم شاہ پر دو کروڑ جرمانہ عائد کر دیا۔
سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت نصیم شاہ کو 2 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
شوکاز نوٹس کے بعد نسیم شاہ کے خلاف پی سی بی نے سخت کارروائی کی۔ نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو پی سی بی نے بلیک لسٹ کر دیا۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے شوکاز نوٹس 27 مارچ کو جاری کیا تھا، تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے سماعت کی، نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کا نوٹس لیا گیا، سنٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی ثابت ہوئی، اس کے علاوہ سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔
نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کر دیا گیا، پی سی بی نے ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا، ایڈوائزر کسی بھی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا۔
پی سی بی نے پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔