ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانی ڈیوٹی دینے والے عملے کیلئے بڑی خوشخبری!

امتحانی ڈیوٹی دینے والے عملے کیلئے بڑی خوشخبری!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور بورڈ نے امتحانی ڈیوٹی دینے والے عملے کے یومیہ معاوضے میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اس سے قبل نگران عملے کو 700 روپے اور سپرنٹینڈنٹ کو 1500 روپے یومیہ ملتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نئے اضافے کے بعد نگران عملے کا یومیہ معاوضہ 1000 روپے اور سپرنٹینڈنٹ کا 2000 روپے ہو جائے گا۔

تعلیمی بورڈ کے تحت تقریباً 45 ہزار نگران عملہ امتحانی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے، جن میں لاہور بورڈ کے تحت 8 ہزار اساتذہ نگرانی پر تعینات ہیں۔

سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کے مطابق، معاوضے میں اضافہ نگران عملے کی کمی کے مسئلے کو بھی حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔