ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سمارٹ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں سمارٹ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: پنجاب حکومت نے لاہور میں سمارٹ ریپڈ ٹرانسپورٹ (ایس آر ٹی) سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے ییلو لائن کے روٹ پر آپریشنل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے کو جلد فعال بنانے کا ٹاسک صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو سونپ دیا ہے۔

بلال اکبر خان کے مطابق ایس آر ٹی سسٹم کو کنال روڈ پر ٹھوکر چوک سے ہربنس پورا تک چلایا جائے گا، جس کا مجموعی روٹ تقریباً 26 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت کنال روڈ پر تقریباً 8 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے لیے ریل کے 6 یونٹس آپریشنل ہوں گے اور روزانہ 12 ہزار سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے پر 6 سے 8 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق اگرچہ ییلو لائن کا روٹ بھی یہی ہے، تاہم سمارٹ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کو ایک ماہ کے اندر آپریشنل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ اس منصوبے کے لیے ٹینڈر بھی اوپن کر دیا گیا ہے۔