ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اسکولوں کو یکم اپریل تک نتائج جاری کرنے کی ہدایت

سرکاری اسکولوں کو یکم اپریل تک نتائج جاری کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پہلی سے ساتویں جماعت تک کے نتائج یکم اپریل کو جاری کیے جائیں۔

پیکٹاء حکام کے مطابق تمام اسکولز 31 مارچ تک نتائج کو پیکٹاء کی ویب سائٹ پر آن لائن اپ لوڈ کریں گے، جبکہ یکم اپریل کو اساتذہ میٹنگ کے ساتھ والدین کو نتائج فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آٹھویں جماعت کے بورڈ کے نتائج بھی سالانہ رزلٹ کے ساتھ 9 اپریل تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔