ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل: کراچی کنگز کے حسن علی پر جرمانہ عائد

پی ایس ایل: کراچی کنگز کے حسن علی پر جرمانہ عائد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حافظ شہباز علی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پر جرمانہ عائد کردیاہے۔

 پی سی بی کے مطابق حسن علی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

 حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی، میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا۔

 پی سی بی کے مطابق حسن علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی۔

 یہ خلاف ورزی میچ میں آوٹ کرنے کے بعد اکسانے کے لیے زبان استعمال کرنے، ایکشن اور نامناسب اشارے کرنے کے حوالے سے ہے۔

 واضح رہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے حسیب اللّٰہ کو آوٹ کرنے کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔