جنید ریاض: لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، جبکہ آج طلبہ سے انگریزی لازمی کا پرچہ لیا جا رہا ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق صبح کی شفٹ میں 801 امتحانی مراکز میں انگریزی کا پیپر منعقد ہو رہا ہے، جبکہ دوسری شفٹ میں 764 مراکز پر امتحان لیا جائے گا۔
رواں سال مجموعی طور پر تقریباً 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار میٹرک کے امتحانات میں شریک ہیں، جن کے لیے سیکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانی عمل کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔