ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم خشک ،محکمہ موسمیات نے گرمی میں اضافہ کا امکان ظاہر کر دیا

 موسم خشک ،محکمہ موسمیات نے گرمی میں اضافہ کا امکان ظاہر کر دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ بارش کے امکانات نہایت کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران یہ بڑھ کر 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوا کی رفتار تقریباً 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا۔ بارش کے امکانات صرف 5 فیصد بتائے گئے ہیں، جس کے باعث موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارش کے قوی امکانات موجود ہیں، جس سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔