ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار افراد کو  گری ہوئی عمارے کے ملبہ سے دو دن بعد زندہ نکال لیا

Mianmar Earthquake, Mianmar, Earthquake, 7.7 magnitude earthquake
کیپشن: رجقزرقس رجز ژعژعچ کن رسکژ فقھج لزل رجز قجک فکٹع کن رعگچ فن ثقس قبسقی کٹ ژزیچ زکقع عجق لجق چنہ ٹچ تپسجگق؛ یٹ یز تک رعگچ کن زجثن یگن سچنہ رجقزرقس کن ژعژعچ رجز 1700 فن ژجقیچ قرٹقت سحٹسؤ چٹ ثکج چج۵ہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میانمار میں زلزلہ کے دو دن بعد بھی بہت سی  گری ہوئی عمارتوں کے ملبہ میں دبے  ہوئے لوگوں کی تلاش جاری ہے، اس دوران زلزلہ کے مرکز کے قریب ترین شہر سائی گنگ  میں سکول کی ایک گری ہوئی  عمارت  کے ملبہ سے چار افراد کو  زندہ نکال لیا گیا۔ اس سکول کے ملبہ سے  ایک ٹیچر  کی لاش بھی  برآمد ہوئی ہے۔  زلزلہ جمعہ کو دوپہر سے پہلے آیا تھا    اور اس سے اب تک  سترہ سو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 

زلزلہ آیا تو سکول مین بچے اور ٹیچر معمول کی تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔  زلزلہ کے ابتدائی جھٹکے اتنے شدید تھے کہ عمارت فوراً ہی ڈھے گئی اور کمروں کے اندر موجود سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو باہر نکلنے کی مہلت ہی نہیں ملی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ساگانگ کے علاقے میں منہدم ہونے والی اسکول کی عمارت سے چار افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

میانمار کے فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسکیورز جائے وقوعہ پر مزید ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔