ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں کیوں بلاک کیا؟

ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں کیوں بلاک کیا؟
کیپشن: Twitter
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر نے جاری کردہ نوٹس میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق کمپنی کے گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتے ہیں۔

خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔اس سلسلے میں ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ بھارت اور پاکستان کی آئی ٹی وزارتوں نے  تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر