54 سینیئر سول ججز کو  ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری 

Lahore Highcourt,judges promotion
کیپشن: Highcourt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کے زیرصدارت  انتظامی  کمیٹی کا اجلاس،  انتظامی کمیٹی نے  54 سینیئر سول جج کو  گریڈ 20 میں ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں محمد یوسف ہنجراء ،شمس حسنین خان،ظفر احمد ،نورمحمد ،حسن اکمل قریشی ،عابد زبیر ،دلدار شاہ ،ثاقب فاروق ،راشد طفیل ریحان ،شاہد ندیم بٹ شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں اختر عباس خان ،محمد شعیب عقیل ،طارق بشیر ،شہباز احمد، شکیل احمد ،سلمان طارق ،خلیل احمد ،مظہر حسین رامے، فیاض حسین ،ماجد وقار ،شفقت سعید گوندل، غلام رسول چوہان ،،شفقت شہباز راجہ ،محمد شہزاد انور ،ظفر اقبال چوہدری ،ظفر مہدی سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔