ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اکثریت کھوچکے۔۔متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس
کیپشن: Opposition Press Conferene
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم کیو ایم نے حکومت سے باقاعدہ علیحدگی اور اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا اعلان کردیا جبکہ متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں اکثریت کھونے کے بعد وزیراعظم سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن رہنماؤں شہبازشریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، بیرسٹر فروغ نسیم ، امین الحق، وسیم اختر ودیگر شامل تھے۔ 

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اکثریت کھوچکے  ہیں۔استعفا دے کر نئی روایت ڈالیں۔  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔ کل ہی قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، کل ہی ووٹنگ رکھتے ہیں۔ شہبازشریف جلد ہی ملک کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ متحدہ اپوزیشن مل کر پاکستان کی خدمت کرے گی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے تعلقات خراب کرنے کی سازش کی گئی۔کراچی کو اس سازش سے بہت نقصان ہوا۔ متحدہ اپوزیشن مل کر پاکستان کی خدمت کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی سازش نہیں ہورہی یہ سب ڈرامہ ہے۔آپ اس قابل نہیں کہ امریکا یا کوئی اور آپ کو دھمکیاں دے ۔ ہم عالمی سازش کو ناکام بنائیں گے۔  ایم کیو ایم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor