ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیم از اوور۔۔؟ وزیراعظم عمران خان کا خطاب موخر

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کے وزیراعظم عمران خان کا خطاب موخر کردیا گیاہے۔ اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا  تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان کا آج متوقع خطاب موخر کردیا گیا ہے۔ 

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے  ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے جبکہ کابینہ کی ہنگامی میٹنگ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ ممکنہ طورپر اپنے عوام سے خطاب میں  وزیراعظم عمران خان  دھمکی آمیز خط کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور رائے طلب کرسکتے ہیں.

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor