ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق بڑا فیصلہ

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتمادپر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر بحث کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی شرکت کی، جلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہےکہ 28 مارچ کو قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا تھا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کی اور اسکا متن بھی پڑھ کر سنایا،تحریک عدم اعتماد پیش ہونے  کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔