ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن سرپرائز کے بعدحکومتی وفدنے ایم کیوایم کووزیراعظم کااہم پیغام پہنچادیا

اپوزیشن سرپرائز کے بعدحکومتی وفدنے ایم کیوایم کووزیراعظم کااہم پیغام پہنچادیا
کیپشن: Govt Delegation Meet MQM
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپوزیشن رہنما ؤں کے بعد حکومتی وفد بھی ایم کیوایم سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں ایم کیوا یم کو وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچا دیا، حکومت ہر طرح کے معاہدے کےلیے تیار ہے، ایم کیو ایم صبح جواب دے گی۔

اپوزیشن کے سرپرائز کے بعد حکومتی بینچوں میں کھلبلی، اپوزیشن رہنماؤں کے جاتے ہی رات تین بجے گورنر سندھ اور وزیر دفاع متحدہ سے ملنے پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی پروگرام کے دوران عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کووزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا، متحدہ کیلئے دل اور دروازے کھلے ہیں، ہر قسم کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کووزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا، متحدہ کیلئے دل اور دروازے کھلے ہیں، ہر قسم کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔

ایک سوال پر عمران اسماعیل بولے، امید ہے ایم کیوایم سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے گی، گورنر شپ بھی دینی پڑی تو وزیراعظم کےلیے وہ بھی حاضر ہے۔ ایم کیوایم کو ایک اور وزارت کی پیش کش کی۔