ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے یارو مددگار عوامی فلاح کے میگا منصوبوں کی سُنی گئی

عوامی فلاحی منصوبوں
کیپشن: عوامی فلاحی منصوبوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) بے یارو مددگار عوامی فلاح کے منصوبوں کی سنی گئی، عوامی فلاح کے منصوبوں کی دیکھ بھال کے لیے غیر ملکی مالیاتی اداروں کی مدد لی جائے گی، پنجاب حکومت اب غیر ملکی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کی مدد سے انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کرے گی۔

آئی ڈیپ اتھارٹی نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام پر مجوزہ پلان تشکیل دیدیا، جس سے اب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈ سے عوامی فلاح کے میگا منصوبوں کی نگرانی ہوگی، موجودہ دور میں ان منصوبوں کی دیکھ بھال کیلئے فنڈ کی کمی کا سامنا رہتا ہے، جس کے حل کیلئے اب منصوبوں کی تکمیل سے قبل اس کی کچھ رقم اس فنڈ میں رکھی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، چائنا ڈویلپمنٹ بینک بھی فنڈنگ کیلئے رضا مند ہیں جبکہ اسلامک ڈویلپمنٹ فنڈ، یو ایس ایڈ، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک بھی اس فنڈ میں شامل ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کار بھی اس فنڈ میں ساتھ دینے کو تیار ہیں، اس فنڈ کے قیام سے حکومت پر براہ راست بوجھ کم ہو جائے گا جبکہ ایسے پروگرام اور منصوبے جو فنڈ کی کمی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہتے تھے، انہیں اب فنڈ اس پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer