رضا کار اساتذہ سے ہسپتالوں کا کام نہیں لیا جائے گا: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

 رضا کار اساتذہ سے ہسپتالوں کا کام نہیں لیا جائے گا: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ رضا کار اساتذہ سے ہسپتالوں کا کام نہیں لیا جائے گا، رضا کار اساتذہ سے صرف مستحق افراد کو کھانا فراہم کرنے کی سہولت لیا جاسکے گا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے رضا کار اساتذہ سے کام لیے جانے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق رضاء کار اساتذہ سے ہسپتالوں کا کام نہیں لیا جائے گا،رضاکار اساتذہ سے صرف مستحق افراد کو کھانا فراہم کرنے کی سہولت لیا جاسکے گا۔

رضا کار اساتذہ سے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے حوالے سے کسی قسم کا کام نہیں لیا جائے گا۔

مذکورہ رضاء کار اساتذہ سے راشن گھروں تک پہنچانے کام کام لیا جائے گا۔ اس سے قبل تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے رضاروں کی فہرست تیار کی گئی تھی ۔ صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹی سے پچاس سے زائد اساتذہ کی فہرست کو شامل کیا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer