ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان نےجناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نےجناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم عمران خان  نے جناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہاہے کہ جتنی مہنگائی ہے مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ ہونا چاہیے ،میں چاہتا ہوں کہ تمام مزدوروں کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہیے ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جتنی مہنگائی ہے مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ ہونا چاہیے ،میں چاہتا ہوں کہ تمام مزدوروں کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہیے ۔غریب طبقے کیلیےہیلتھ انشورنس شروع کر رہے ہیں,عام آدمی ریلوے کےذریعے سفر کرتا ہے,شیخ رشید نے مجھےمزدوروں کی تنخواہ بڑھانے کی درخواست دی ہے.

وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین نچلے طبقےکو اوپرلے کر آیا اور ترقی کرگیا،ملک میں ریلوے کی پٹڑی کو بڑھانا ہے،کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون بننا ایک انقلاب ہے، وزارت پٹرولیم کو کہوں گا کہ مصنوعات کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کی جائے،جس محنت سے شیخ رشید ریلوے کو بہتر کررہے ہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں،سیاحت کے فروغ کیلیے ریلوے کا کردار اہم ہوگا۔

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلیے ہمیں ریلوے کو مزید بہتر کرنا ہے،گزشتہ وزرائے اعظم کی طرح بادشاہ بن کر پیسے نہیں بانٹ سکتا، ماضی کے حکمران اپنی چھٹیاں لندن میں گزارتےتھے،ٹرین ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے لیے چین سے مدد لیں گے،گزشتہ وزرائے اعظم کی طرح بادشاہ بن کر پیسے نہیں بانٹ سکتا،ماضی کے حکمران اپنی چھٹیاں لندن میں گزارتےتھے،ٹرین ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے لیے چین سے مدد لیں گے۔


  
 


 

Shazia Bashir

Content Writer