ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"عوام کو کچھ عرصہ مہنگائی کو برداشت کرنا پڑے گا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جب روپے کی قدر کم ہوتی ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، عوام کو کچھ عرصہ مہنگائی کو برداشت کرنا پڑے گا لیکن پھر اچھا وقت آئے گا۔

پاکستان انڈسڑیل اینڈ ٹیکنیکل اسسٹنٹ سینٹر اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام عالمی انٹر پنیور شپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں وزیرا عظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے خصوصی شرکت کی، کانفرنس میں ڈی جی پٹاک انجینئر محمد عرفان ظہیر، یو ایم ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر سونی ژانگ سمیت دیگرنےشرکت کی۔ مشیر وزیراعظم عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ جن اداروں میں مِس مینجمنٹ اورخسارہ ہے وہ ازخود بند ہوجائیں گے جبکہ انکی حکومت کی اولین ترجیح خسارے کو کم کرنا اور مہنگائی پر قابو پانا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ اب صرف 22 خاندان ہی کاروبار میں نہیں 22 ہزار سے زائد کاروبار میں آچکے ہیں، پاکستان میں کاروباری صلاحیت بڑھ رہی ہے اور ملکی تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھاکہ انکی حکومت کے اقدامات سے زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، چین کو گدھوں کی برآمد پر کیے گئے سوال پرہاتھ جوڑتے ہوئے کہاکہ جواب دیا تو مذاق بن جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer