ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تمام اضلاع میں ایس پی انویسٹی گیشنز تعینات

پنجاب کے تمام اضلاع میں ایس پی انویسٹی گیشنز تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پنجاب پولیس نے 22 اے اور 22 بی کے مقدمات سے متعلق تیاری مکمل کرلی، آئی جی پنجاب نے17ایس پی انویسٹی گیشنزکےتبادلےکردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے17ایس پی انویسٹی گیشنزکےتبادلےکردئیے پنجاب کےتمام اضلاع میں ایس پی انویسٹی گیشنزکی تعیناتیاں مکمل ہوگئیں، راشدہ بی بی کوایس پی انویسٹی گیشن جھنگ،شجاعت علی رانا ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد،محمدطاہرمقصودکو ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین،محمدظفرایس پی انویسٹی گیشن خانیوال، شاہدنذیرکوایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ، کوثرپروین کوایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی،  تیمورخان کوایس پی انویسٹی گیشن اٹک تعینات کردیاگیا۔

عنبرین علی ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، سیدمحمدعباس ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں، عبداللہ لک ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ، زبیدہ پروین کوایس پی انویسٹی گیشن خوشاب،محمدارشدکوایس پی انویسٹی گیشن میانوالی، خالدہ پروین ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب اورجلیل عمران کوایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان تعینات کردیاگیا۔

علاوہ ازیں گلفام ناصرکوایس پی انویسٹی گیشن لیہ، سجادحسین ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ ، طاہرمصطفیٰ کوایس پی انویسٹی گیشن راجن پور جبکہ 22اے،22بی کےمقدمات کیلئےایس پی انویسٹی گیشنز کو بھی تعینات کردیا گیا، پنجاب بھرمیں ایس پی انویسٹی گیشنزکی تعیناتی مکمل کرلی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer