(جنید ریاض) لاہور بورڈ نےنہم دہم سالانہ امتحانات 2020 تا 2021 کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا،طلباء امتحان کیلئےیکم اپریل سے رجسٹریشن کراسکیں گے۔
ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق آئندہ سال امتحان کیلئےرجسٹریشن کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا،امیدوار15 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے،ترجمان کےمطابق پانچ سو روپےلیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 30 مئی تک کرائی جاسکے گی۔
نہم میں رجسٹریشن کی فیس 1295 روپے مقرر کی گئی ہےجبکہ 30 مئی کے بعد کسی بھی امیدوار کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔