میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا124 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

 میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا124 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 124 میں سے 63 گاڑیاں غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے رجسٹرڈ، نان رجسٹرڈ گاڑیاں اور سکریپ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹر ورکشاپ نے ناکارہ گاڑیوں کی فہرست تیار کرلی، گاڑیوں کی نیلامی سے دو تین کروڑ تک ریونیو اکٹھا ہوسکے گا، چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا نے 124 ناکارہ گاڑیوں کی مالیت کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تخمینہ کمیٹی میں ایم او انفراسٹرکچر، ایم او ریگولیشن، ایم او فنانس، ایم او سروسز اورڈائریکٹر ورکشاپ شامل ہوں گے، گاڑیاں شہر کے نو زونز کے افسران و اہلکاروں کے زیر استعمال تھیں۔

ان میں سے بہت سی گاڑیوں کے کاغذات ہی نہیں ہیں، گاڑیاں جہاں ہیں جیسی ہیں کی بنیاد پر نیلام کی جائیں گی، گاڑیوں کی نیلامی تخمینہ مالیت طے ہونے بعد اخبار اشتہار کے ذریعے ہوگی۔

 ناکارہ گاڑیاں میں پوٹھوہار جیپیں، سوزوکی مہران،کلٹس، مزدا، ٹرک ،آرم رولر، چین بلڈوزرز،لینڈ کروزرز، ہینو ٹرک، رکشے، موٹر سائیکل، شہزور، اسفالٹ پلانٹ مشینری سمیت اور بھی کئی گاڑیاں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer