ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی تاریخ کا "عباسی" حکمران ، عوام پر مہربان، پٹرول سستا کرنے کا دان

ملکی تاریخ کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی(42نیوز)   عباسی حکومت  کی طرف سے عوام کے لیےخوشخبری، لوجی پٹرول سستا ہورہاہے، اوگرانے پٹرول کی قیمت میں5روپے26پیسے کمی کی سمری بھجوادی۔

سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1 اپریل سے کمی کافیصلہ کرلیا۔ حکومت نےعوام پرلگاتاراتنے پٹرول حملے کیے کہ اب توعوام ہرماہ کی پہلی تاریخ کوقیمت بڑھنےکے عادی سے ہوگئے تھے۔

پٹرول کی قیمت بڑھنےکاحالیہ سلسلہ گزشتہ سال ستمبرمیں2روپےکےاضافہ سےشروع ہوا۔ اکتوبرمیں بھی 2روپے، نومبرمیں ڈھائی روپےاور دسمبرمیں ڈیڑھ روپے قیمت بڑھائی گئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: لاہور شہر میں پھرسے ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے

نئے سال کاآغازمیں عوام پر پٹرول کے بم گرائے گئے اور قیمت میں4روپے کےبھرپوراضافہ سے کیاگیا۔ پھرفروری میں3روپے اور1مارچ کوساڑھے3روپے کااضافہ کیاگیا۔

 اچانک 7مہینوں کے بعد پتانہیں کیاہواکہ حکومت نے حاتم طائی کی قبرپرلات مارتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں کمی کافیصلہ کرہی لیا لیکن صرف پٹرول باقی سبھی پٹرولیم مصنوعات معمول کے مطابق مہنگی ہی ہوئی ہیں۔امیدہے حکومت آئندہ سبھی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرے گی۔