پاکستان کا دل لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا

پاکستان کا دل لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی )لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے  گجومتہ  میں کارروائی کرکے  ایک خود کش حملہ آور اور پانچ سہولت  کاروں کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ  برآمد کرلیا۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔۔پان پتی درآمد کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز سہیل بٹ گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی ریکی نو مارچ سے کی جارہی تھی، دہشت گرد نیٹ ورک بیدیاں روڈ اور فیروزپور روڈ دھماکے میں بھی ملوث تھا اور پی ایس ایل پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکا تھا لیکن سیکیورٹی انتظامات سخت ہونے کی وجہ سے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکا، گرفتار ملزمان میں خودکش بمبار لقمان جبکہ دیگر ساتھیوں میں جہانگیر شاہ، اسلام الحق، عمران، وقار الامین ، علیم الرحمن شامل ہیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔شہریوں کیلئے اچھی خبر، لاہور کا بڑا چوک ٹریفک کیلئے کھل گیا

سٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سرگودھا میں حساس ادارے کے افسر کو بھی قتل کیا ۔ یہ ملزمان کارروائی کرنے کے بعد گجومتہ میں واقع مدرسے میں پناہ لیتے تھے۔ گروہ کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ، ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیا جاچکا ہے۔