پان پتی درآمد کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز سہیل بٹ گرفتار

پان پتی درآمد کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز سہیل بٹ گرفتار
کیپشن: City42 - NAB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)لاہور سمیت ملک  بھر میں کرپشن کیخلاف نیب کی کارروائیاں جاری ہیں،قومی احتساب بیورو نے کرپٹ عناصر کیخلاف اپنا دائرہ مزید تنگ کردیا ہے،ملک کے سربراہ سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے ملازم کی کرپشن کی تحقیقات کیلئے نیب افسران فعال ہوچکے ہیں،  پنجاب حکومت اور بیوروکریسی بھی نیب کے ریڈار میں آچکی ہے ، پنجاب حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔شہریوں کیلئے اچھی خبر، لاہور کا بڑا چوک ٹریفک کیلئے کھل گیا

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نےآج سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے  پان پتی درآمد کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز سہیل بٹ کو  گرفتار کرلیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ سہیل بٹ پر پان پتی کی درآمدی مد میں کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے، ملزم نے بطور کلیئرنگ ایجنٹ ٹیکس چھوٹ پر خزانے کو کروڑوں کا نقصان اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے امپورٹرز کو فائدہ پہنچایا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

نیب حکام نے بتایا ہے کہ پانی پتی کرپشن کیس میں 40 سے زائد ریفرنسز میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز سہیل بٹ ملوث ہے جس کی وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتار ایل ڈی اے کے دو افسروں کو معافی مل گئی

  ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل بٹ کو ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔