ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ: چھت گرنے کا واقعہ وزیر اعلیٰ مریم نوازکا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

کاہنہ: چھت گرنے کا واقعہ وزیر اعلیٰ مریم نوازکا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن پڑھنے کے دوران چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئےحادثے کے ذمہ داروں کے تعین کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں اُنہوں نے صوبائی وزراء کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن پڑھنے کے دوران چھت گرنے کے حادثے میں 14 بچے جاں بحق جبکہ خاتون ٹیچر اور 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔