ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیف سکولوں کو اساتذہ کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

پیف سکولوں کو اساتذہ کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں کو اساتذہ کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

پیف کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام اساتذہ کا ریکارڈ سیس ایپ (SES App) میں مکمل اور درست رکھنا لازمی ہوگا، جبکہ صرف وہی اساتذہ پیف کے منظور شدہ تدریسی عملے میں شمار ہوں گے جو سسٹم میں رجسٹرڈ ہوں گے۔

نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری کو بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی بائیو میٹرک حاضری اور سسٹم میں موجود ریکارڈ کے مطابق کی جائے گی۔

پیف نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں تاخیر یا غیر قانونی کٹوتی کی صورت میں متعلقہ سکول کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

فاؤنڈیشن نے تمام پارٹنر سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مالی اور انتظامی ریکارڈ کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔