ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں لوڈشیڈنگ سے عدالتی امور متاثر، وکلا اور سائلین مشکلات کا شکار

لاہور ہائیکورٹ میں لوڈشیڈنگ سے عدالتی امور متاثر، وکلا اور سائلین مشکلات کا شکار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں صبح 7 بجے سے بجلی کی بندش کے باعث عدالتی امور شدید متاثر ہو گئے ہیں، جبکہ عدالتوں میں معمول کی کارروائی جزوی طور پر جنریٹرز کے ذریعے جاری رکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے بعد عدالتوں میں متبادل طور پر جنریٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم صرف مخصوص عدالتی کمروں کو ہی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں بھی بجلی کی بندش کے باعث دفتری امور بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں وکلا کو اپنے معمول کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح اٹارنی جنرل آفس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے سرکاری امور میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث سائلین اور وکلا کو کمرہ عدالتوں اور دفاتر میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ہائیکورٹ بار اور دیگر اہم دفاتر میں دفتری کارروائی تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔