سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کی تیاری کرلی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نےملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی، جس کے بعد سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام نے نیپرا کو آگاہ کردیا ۔
حکام کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کرنے کی تجویز ہے۔ پاور ڈویژن ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست پہلے ہی نیپرا میں دائر کرچکی ہے۔ گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.84 سےکم ہوکر47.69 روپےہوجائےگا، ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 1.15روپے کمی سے 10.54روپےہوجائےگا۔ ایک سوایک سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک سے100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سے22.44روپے ہوجائےگا۔ ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے 28.91 روپے ہوجائےگا۔ ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے33.10 روپےہوجائےگا۔ ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے 37.99روپے ہوجائےگا۔ ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 1.14روپےکمی سے40.22روپے ہوجائےگا۔ ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائےگا۔ ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپےکمی سے42.76 روپےہوجائےگا۔ ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپےکمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ ٹیکسوں کوملاکرسیلب کےحساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔
ماہانہ50یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیے3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا۔ جبکہ ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے فی یونٹ برقراررہےگا۔