ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سگے یتیم بھتیجےکوقتل کرنےکےمقدمہ میں پھانسی کی سزا پانیوالےمجرم چچا کی اپیل خارج

سگے یتیم بھتیجےکوقتل کرنےکےمقدمہ میں پھانسی کی سزا پانیوالےمجرم چچا کی اپیل خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سگے یتیم بھتیجے کو قتل کرنے کے مقدمہ میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم چچا کی اپیل خارج، لاہور ہائیکورٹ نے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی،دو رکنی بنچ نے مجرم کی پھانسی کے مجرم محمد عارف کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی.
 جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل سپیشل بنچ نے مجرم کی اپیل پرسماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نزہت بشیر نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل کی مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ مجرم نےغازی آباد لاہور کے علاقہ میں مکان کا حصہ نہ دینے پر سگے یتیم بھتیجے کو قتل کیا ، تھانہ غازی۔ آباد لاہور نے دلاور کے قتل اور اس کے دوسرے بھائی اور بہن کوزخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس تفتیش ، میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرم قصور وار ہے،ٹرائل کورٹ نے پولیس تفتیش ،فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد مجرم کو میرٹ پر پھانسی کا حکم سنایا ، پراسیکیوٹر نزہت بشیر نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کی جائے ، وکیل صفائی نے مجرم کی بریت کے لئے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،،دو رکنی بنچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آلہ قتل کی برآمدگی ثابت نہ ہونے پر سزائے موت عمر قید میں تبدیل کی.

Ansa Awais

Content Writer