سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی سےمتعلق بڑی خبر آگئی

Farah Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اینٹی کرپشن نے سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا.

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز  نے گوجرانوالہ میں جی مگنولیا کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کی۔ شہریوں کو جی منگولیا ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹس کی فائلیں بیچی گئیں جبکہ پلاٹ موجود نہیں ہیں۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ فرح گوگی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی ڈائریکٹر ہیں۔شہریوں کی درخواست پر غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔