پی ٹی آئی رہنماءمراد راس سےمتعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

Murad Ras
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پی ٹی آئی رہنماءمراد راس کی پولیس ہراساں کرنے کیخلاف اور مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست پر سماعت ، عدالت نے درخواست کی سماعت بغیر کاروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءمراد راس کی پولیس ہراساں کرنے کیخلاف اور مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت بغیر کاروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ عدالت نے پنجاب حکومت ، پولیس سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے مراد راس کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔
درخواست میں وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ مراد راس نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ25 مئی سے لیکر کر حکومت بلاجواز غیر قانونی کارروائیاں کر رہی ہے۔درخواستگزار کا پی ٹی آئی سے تعلق ہے، سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔25 مئی کو لانگ مارچ کے وقت پی ٹی آئی کارکنان اور رہنمائوں پر بد ترین تشدد کیا گیا۔

درخواست میں استدعاکی گئی کہ25 مئی سے لیکر 11 جون تک درخواست گزار کیخلاف درج کئے گئے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔پولیس اور ریاستی اداروں کو درخواستگزار کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکا جائے۔درخواست گزار کیخلاف درج کئے گئے تمام مقدمات خارج کئے جائیں۔