موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اصافہ

موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اصافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی :بحران میں گھری عوام کیلئے ایک اور بری خبر، ہنڈا کمپنی نے عوامی سواری موٹربائیکس کی قیمتوں میں  2 سے 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا،مقبول عام سی ڈی 70، 2 ہزار اور نوجوانوں کا فیورٹ ہنڈا ون ٹو فایئو 2400 روپے مہنگا ہوگیا۔، یاماہا بایئکس بھی 5 ہزار تک مہنگی ہوگیئں،عوام سواری مہنگی ہونے پر عوام کا شدید ردعمل،حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔


عوامی سواری موٹر بایئک بھی اب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، ہنڈا کمپنی نے عوامی سواری موٹر بایئکس کی قیمتوں میں 2 سے 20 ہزار روپے تک کا ریکارڈ اضافہ کردیا،مقبول عام سی ڈی سیونٹی 1400سوروپے مہنگی ہوکر 76900 روپے کی ہوگئی ۔اسی طرح نوجوانوں کا فیورٹ ون ٹو فایئو 2400 روپے بڑھکر 1لاکھ 28 ہزار 900 روپے کاہوگیا۔ڈیلرز کہتے پیدواری لاگت بڑھنے کے باعث کمپنی نے قیمتیں بڑھائی مگر قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوگا۔


اسی طرح ہنڈا پرائڈر 2 ہزار بڑھ کر 1لاکھ 7 ہزار 500،اور سی جی ون ٹو فایئو سیلف سٹارٹ 3 ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ سی جی ون ٹو فایئو سپیشل 3 ہزار مہنگا ہوکر1 لاکھ 54 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔سی بی ون ٹو فایئو ایف 10 ہزار روپے بڑھکر 1 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کا ہوگیا اسی طرح سی بی ون ٹو فایئو سپیشل 10 ہزار روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، سب سے زیادہ 20 ہزار کا اضافہ سی بی ون ففٹی سی ایف کی قیمت میں ہوا۔جس کے بعد سی بی ون ففٹی ایف 2 لاکھ 39 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔نوجوانوں نے قیمتیں بڑھانے پر ہنڈا کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیا۔۔


اسی طرح یاماہا نے بھی موٹربایئکس کی قیمتیں 5 ہزار تک بڑھا دیں ۔شہریوں نے کہا کہ کمپنیاں قیمتیں بڑھا کر شہریوں کو عوامی سواری سے بھی محروم کررہی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer