طلبہ وطالبات کیلئے بڑی خوشخبری

طلبہ وطالبات کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں طلبہ وطالبات کے وظائف میں 3 ارب 95 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا گیا، ہونہار طلبہ طالبات کو نئے مالی سال میں 13 ارب 85 کروڑ روپے وظائف دیئے جائیں گے، پنجاب میں سرکاری افسران و ملازمین کے بچوں کو بھی وظائف دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم میں وظائف لینے والے بچوں کی مالی معاونت  کے لئے بجٹ میں مزید اضافہ کردیا ہے، پنجاب میں طلبہ وطالبات کے وظائف میں 3 ارب 95 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ ہونہار طلبہ وطالبات کو نئے مالی سال میں 13 ارب 85 کروڑ روپے وظائف دیئے جائیں گے۔

پنجاب میں سرکاری افسران و ملازمین کے بچوں کو بھی وظائف دیئے جائیں گے، مختلف محکموں میں افسران و ملازمین کے ہونہار بچوں  کے لئے   وظائف کے فنڈز مختص ہیں۔ سرکاری سکولوں میں 6  سے 10 ویں کلاس کے طلبا و طالبات کو وظائف دیئے جائیں گے، رواں سال پنجاب حکومت نے وظائف کی مد میں 9 ارب 90 کروڑ روپے رکھے تھے۔

دوسری جانب لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ شروع کردی گئی ہے، مارکنگ  کے لئے  پنجاب میں 161 اور لاہور میں 27  مارکنگ سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں،  مارکنگ سنٹرز میں عملہ  کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا۔  پنجاب بھر کے دس لاکھ اور لاہور میں اڑھائی لاکھ بچوں کے پیپرز چیک ہوں گے، بورڈ حکام  کے مطابق ایگزامینرسمیت سنٹر کا تمام عملہ دوران ڈیوٹی ماسک کا استعمال لازمی کرے گا۔

مارکنگ سنٹرز میں تمام عملہ دوران ڈیوٹی گلووز کا استعمال یقینی بنائیں گے، تمام سٹاف کوانفرادی طور پر سینٹائزر فراہم کیا جائے گا، تمام ایگزامینرزاپنا پن اوراستعمال کی چزیں دوسرے سے شیئر نہیں کریں گے۔ امتحانی سنٹرز میں ڈیوٹی پر مامورعملے کے درمیان 4 سے 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، مارکنگ سنٹرز میں سٹاف کو اپنا موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی، نتائج کا اعلان 15 ستمبر کے بعد کیا جائے گا۔

 

      

                    

 

 

 

 

Shazia Bashir

Content Writer