سنگین کرائم کی اطلاع پر ایس ایچ او خود موقع پر جائے گا ،نئی ہدایات جاری

سنگین کرائم کی اطلاع پر ایس ایچ او خود موقع پر جائے گا ،نئی ہدایات جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)پیٹرولنگ موثر بنانے اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے ایس ایچ اوز کو نئی ہدایات جاری۔سنگین کرائم کی اطلاع پر ایس ایچ خود موقع پر جائے گا اور لوکیشن شئیر کرے گا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ او کو نئی ہدایات جاری کی ہیں، جس کا مقصد کرائم کنٹرول کرنا اور دوران پٹرولنگ غلط معلومات دینے والے آفیسر کو قابو کرنا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق بیٹ افسران اور پیٹرولنگ آفیسر ڈیوٹی پر آؤٹ ہوتے ہی لائیو لوکیشن ایمرجنسی گروپ میں شئیر کریں گے ۔ایس ایچ اوز یقینی بنائیں گے کہ پیٹرولنگ کی گاڑی ایک جگہ رکنی نہیں چاہئے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گاڑیاں کھڑی کرکے غلط لوکیشن بتانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گئی۔