سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، انٹربینک میں ڈالر سستا

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، انٹربینک میں ڈالر سستا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  کے آغاز میں انٹربینک میں  امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 24 پیسے کا تھا۔

 دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے جہاں آج انڈیکس 73 ہزار عبور کر گیا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 293 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 57 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer