فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وسیم احمد) فیصل صالح حیات کا پاکستان فٹبال فیڈریشن میں 16 سالہ دور اقتدار ختم، فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔

 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات نو ماہ تک فیفا کی منتخب کردہ نارملائزیشن کمیٹی دیکھے گی، پاکستان فٹبال فیڈریشن میں گزشتہ برسوں سے جاری تنازع کو حل کرنے کیلئے فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ مشن پاکستان بھیجا گیا تھا۔

 فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ کی روشنی میں فیفا نے پاکستان فٹبال میں جاری تنازع کو ختم کرنے کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات خود سنبھال لیے اور نارملائزیشن کمیٹی بنانے کی نوید سنا دی جو نو ماہ کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات کی ذمہ دار ہو گی۔

کمیٹی پاکستان میں کلب سکروٹنی کے بعد الیکشن کروائے گی جبکہ ملک میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن، صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات بھی کرائے گی،فیفا جلد پاکستان کی نارملائزیشن کمیٹی کے اراکین کے لیے انٹرویو کرے گا، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے روزمرہ کے معاملات بھی نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد ہونگے۔

Sughra Afzal

Content Writer